05:59 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

امریکی صدر نے منفرد ویزا پلان متعارف کرا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی شہریت لینے کے خواہشمند افراد کیلئے گولڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی تارکین وطن کو امریکا سے نکالنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب مالدار غیر ملکی شہریوں کو امریکا میں کاروبار کرنے اور رہنے کیلئے ایک نئی اسکیم پیش کی ہے۔ امریکی صدر نے امریکا میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری اور شہریت کیلئے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرادیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے غیر ملکی جو امریکا میں کاروبار کرنا اور یہاں کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں کو 50 لاکھ ڈالر خرچ کرکے گولڈ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے گولڈ کارڈ کو گرین گارڈ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسے افراد امریکا آئیں گے جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت دیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION